روس، چین کے اعتراضات،شمالی کوریا سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کی اشاعت التوا کا شکار
نیویارک (صباح نیوز)اقوام متحدہ کے ماہرین کا ایک پینل روس اور چین کے اعتراضات کے باعث شمالی کوریا پر پابندیوں سے متعلق رپورٹ کی اشاعت التو ا کا شکار ہو گئی،پابندیوں سے متعلق سلامتی کونسل کی کمیٹی شمالی کوریا کی جوہری اور میزائل پیش رفت کے حوالے سے عائد پابندیوں پر عمل درآمد کی نگرانی کرتی ہے۔اس حوالے سے کمیٹی کے پینل نے اپنی ششماہی رپورٹ اشاعت کی اجازت کے لیے 31اگست کو سلامتی کونسل میں جمع کروائی تھی تاہم سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان کی جانب سے اعتراضات کے باعث اس کی اشاعت ایک ہفتے کے لیے مئوخر کر دی گئی ہے۔