آل پاکستان بولان اوپن گالف ٹورنامنٹ
کوئٹہ(نمائندہ نوائے وقت) آل پاکستان بولان اوپن گالف ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب ‘ مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ تھے۔ ٹورنامنٹ میں 155 گالفرز نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ مختلف کیٹگریز میں کھیلا گیا جس میں پروفیشنل، امیچور، جونیئر پروفیشنل، مین پروفیشنل، ہینڈی کیپ، انڈر 12 اور انڈر 18 شامل تھے۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے انعامات تقسیم کیے ۔ امیچور (ہینڈی کیپ 13-18) کیٹگری میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرن والے نثار علی اور طالب حسین رہے۔ امیچور (ہینڈی کیپ) میں زبیر حسین نے پہلی‘تیمور خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ویٹرن امیچور میں محمد ایوب نے پہلی ‘سنیئر پروفیشنلزمیں محمد اکرم نے پہلی‘ امداد حسین نے دوسری ‘جونیئر پروفیشنلز میں سید بلال حسین نے پہلی ‘ اسد خان نے دوسری ‘مین پروفیشنلزمیں محمد شبیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی انہیں بولان کپ اور تین لاکھ اکتیس ہزار چھ صد اٹھاسی روپے سے نوازا گیا ۔