• news

گورنر ہاﺅس لاہور عوام کیلئے کھل گیا، ہر اتوار شہری سیر کیلئے آسکیں گے: چودھری محمد سرور

لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاﺅس لاہور کو عوام کیلئے کھول دیا ہے۔پہلے مرحلے میں فیملیز کے لئے گورنر ہاﺅس کو کھولا گیا ہے اور وہ ہر اتوار کو صبح 10بجے سے شام 6بجے تک گورنر ہاﺅس سیر کے لئے آسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس تاثر کو بدلناہے کہ یہ ملک اشرافیہ کیلئے ہے ۔ ہماری حکومت امیر،غریب، طاقتور اورکمزور کو ایک صف میں کھڑا کرے گی۔ اب احتساب نیچے سے نہیں بلکہ اوپر سے شروع ہوگا۔ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی۔ اب کوئی طاقتور غریب کی عزت پر حملہ نہیں کر سکے گا اور نہ ہی گھر وزمین پر قبضہ کر سکے گا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خاں اور چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کو ڈیمز کی تعمیر کیلئے مخلصانہ کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنر ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں مگر وہ سکیورٹی کے نام پر گورنر ہاﺅس میں داخل نہیں ہوسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے تمام سکولوں کے طلبا و طالبات گورنر ہاﺅس کی سیر کے لئے آنا چاہیںاُن کو گورنر ہاﺅس کی سیر کرائی جائے گی۔
گورنر ہاﺅس لاہور

ای پیپر-دی نیشن