• news

آرمی چیف نے 13 دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق کر دی‘ سات کو عمر قید

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے 13 دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گرد مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں پر حملوں تعلیمی اداروں کی تباہ، معصوم شہریوں کے قتل میںبھی ملوث تھے۔ ان دہشت گردوں پر 202 افراد کے قتل کا الزام ثابت ہوا۔ ان کیخلاف مقدمات ملٹری کورٹ میں چلائے گئے۔سزائے موت پانیوالوں میں دہشت گردوں میں منیر الرحمن، محمد بشیر، حافظ عبداللہ، بخت اللہ خان، شاہ خان، محمد سہیل خان، داﺅد شاہ، محمدمنیر، حبیب اللہ، محمد آصف، گل شاہ، جلال حسین اور علی شیر شامل ہیں۔ انہوں نے 151 عام شہریوں اور آرمڈ فورسز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 51 اہلکاروں کو قتل کیا جبکہ ان کے حملوں میں 249 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 دہشت گردوں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

آرمی چیف/ توفیق

ای پیپر-دی نیشن