”آپ حقیقی خادم‘ پہلے والے بادشاہ“ بزرگ شہری کی وزیراعلیٰ سے گفتگو‘ صرف 2گاڑیوں پر ایکسائز سروس سنٹر پہنچے
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی سروس سینٹر میں اچانک آمد پر وہاں موجود شہری حیران رہ گئے۔ ایک بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہوئی ہے کہ آپ ہمارے مسائل دیکھنے خود آئے ہیں اور آپ کے ساتھ کوئی پروٹوکول نہیں یہی حقیقی خادم کی پہچان ہے جبکہ پہلے والے بادشاہ تھے۔ شہریوں نے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ کو دعائیں دیں اور ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ وزیراعلیٰ صرف دو گاڑیوں میں ایکسائز سروس سینٹر پہنچے اور ان کی گاڑی ڈیفنس جاتے ہوئے ٹریفک کے ہر سگنل پر رکتی رہی۔
حقیقی خادم