آپریشن ردالفساد، ژوب میں کارروائی، 235 کلو بارودی مواد، 21 بارودی سرنگیں برآمد
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ژوب کے سرحدی علاقے قمر دین کاریز میں کارروائی کی جس دوران 235 کلو دھماکہ خیزمواد، 21 بارودی سرنگیں برآمد کی گئیں۔ بارودی سرنگیں محرم الحرام کے جلوسوں میں استعمال کی جانی تھیں۔