• news

وفاقی حکومت نے عوام کے استعمال میں لانے کیلئے 12 اہم سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کرلی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے عوام کے استعمال میں لانے کیلئے 12 اہم سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کرلی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم، وزراء اعلیٰ، گورنر ہائوسز کو عوام کے استعمال کیلئے کھولا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیر تعلیم شفقت محمود جمعرات کو وزیراعظم کو اہم بریفنگ دینگے۔ واضح رہے وزیر تعلیم اہم عمارتوں سے متعلق کمیٹی کے سربراہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن