عمر کے والد نے کے الیکٹرک کی جانب سے 10لاکھ روپے کی پیشکش مسترد کر دی
کراچی (سٹاف رپورٹر) ہائی ٹینشن وائر گرنے سے دونوں بازوئوں سے محروم ہونے والے عمر کے والد نے کے الیکٹرک کی طرف سے 10لاکھ روپے اور مصنوعی بازو اور تعلیمی اخراجات کی پیشکش مسترد کردی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق متاثرہ خاندان کو عمر کا علاج کرانے کی پیشکش کی گئی لیکن کے الیکٹرک کی پیشکش مسترد کر دی گئی۔