نیپرا نے بجلی کے نرخ 2 روپے یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی
اسلام آباد(اے این این ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ تقریبا 2 روپے بڑھانے کی منظوری دے دی، جس کے تحت پاور ڈسٹربیوشن کمپنیاں (ڈسکوز) صارفین سے اضافی 200 ارب وصول کر سکیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کے فیصلے کے بعد بجلی کی فی یونٹ کی قیمت 11 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 15 روپے 45 پیسے فی یونٹ ہوگئی۔اس ضمن میں نیپرا نے کوئٹہ، گوجرانوالہ، سکھر، حیدر آباد اور پشاور کی چھ ڈسکوز کا تعین کرلیا، جن سے 90 ارب روپے وصول ہو سکیں گے۔اسی سلسلے میں اتھارٹی نے رواں ماہ کے آغاز پر ہی اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد کی 4 ڈسکوز کے ملٹی ایئر ٹیرف (ایم وائے ٹی)اور ٹرائبل الیکڑک سپلائی کمپنی کو سالانہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے لیے مراسلہ لکھا تھا۔