انٹر پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ، لاہور ، گوجرانوالہ بورڈمیں طالبات نے میدان مارلیا
لاہور / گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر + نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ (پارٹ II- )کے سالانہ امتحانات 2018ء میں پوزیشن لینے والے طالب علموں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں پوزیشنیں حاصل کرنیوالی تینوں طالبات کا تعلق پنجاب گروپس آف کالجز سے ہے جبکہ پنجاب گروپس آف کالجز کے طلباء نے لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر 20پوزیشنیں حاصل کی ہیں چیئرمین لاہور بورڈ چودھری محمد اسماعیل نے پوزیشن ہولڈرز طالب علموںکے ناموں کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب کالج برائے خواتین کی کشف ثناء اللہ نے 1100 میں سے 1062 نمبرلے کر پہلی‘ پنجاب کالج کی ہی سجل طارق نے 1058 نمبرلے کر دوسری اور پنجاب کالج کی ہی کشف علی نے 1053نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی پری میڈیکل گروپ طلبا میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہو رکے حسنین مشتاق نے 1045نمبر لے کر حاصل کی جبکہ پری میڈیکل گروپ میں دوسری پوزیشن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے حمزہ احمد اور پنجاب کالج آف سائنس کے حامد ارشد 1044نمبر لے کر حاصل کی طلبا میں تیسری پوزیشن کیپس کالج کے محمد زین نے 1042نمبر لے کر حاصل کی پری میڈیکل گروپ طالبات اور مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پنجاب کالج فار ویمن کی کشف ثناء اللہ نے 1062نمبر لے کر اسی کالج کی سجل طارق نے 1058نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج سے کشف علی نے پری میڈیکل میں اور مجموعی طور پر 1053نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی پری انجینئرنگ گروپ طلبا میں پنجاب کالج آف سائنس کے اسامہ عقیل نے1051نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے دو طلبا محمد حارث اور شیراز احمد نے 1049نمبر لے کر دوسری جبکہ اسی کالج کے محمد اسامہ نے 1048نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی پری انجینئرنگ گروپ طالبات میں پنجاب کالج کی ثنا ساجد نے 1034نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن، گورنمنٹ کنیئرڈ کالج کی حریم رضا نے 1032نمبر لے کر دوسری ، پنجاب کالج فار ویمن کی عروج عرفان نے 1030نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جنرل سائنس بوائز گروپ میں پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محمد ثاقب رانا نے 1029نمبر لے کر پہلی پنجاب کالج آف کامرس اینڈ سائنس کے محمد عمر فاروق نے 1027نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج آف کامرس کے ہی محمد عمیر ملک نے 1016نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جنرل سائنس گرلز گروپ میں پنجاب کالج فار ویمن کی فاطمہ شفقت نے 1028نمبر لے کر پہلی اسی کالج کی فاطمہ سلیم نے 1010نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کی زینب ناز بٹ نے 1008نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی کامرس بوائز گروپ میں پنجاب کالج آف کامرس کے میاں فرقان وقار نے 1005نمبر لے کر پہلی ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے محمدصفی اللہ جاوید نے 997لے کر دوسری اور پنجاب کالج آف کامرس کے مبین حسن نے 990لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی کامرس گرلز گروپ میں پنجاب کالج کی جویریہ جاوید خان نے 1009 نمبر لے کر پہلی پوزیشن جبکہ اسپائر کالج فار گرلز کی طالبہ متال آصف اور پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے امتحانات میں شرکت کرنے والی لائبہ بابر نے 999نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب کالج فار ویمن کی ثمرہ الطاف نے997نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی آرٹس گروپ بوائز میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کھڈیاں خاص کے عثمان غنی نے 954نمبر لے کر پہلی، سٹارز ڈگری کالج شاہدرہ کے غلام مصطفے نے950نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے تیمور رضا سلطان نے 948نمبر لے تیسری پوزیشن حاصل کی آرٹس گروپ طالبات میں علامہ اقبال پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی اِقر ا ء نے 1015نمبر لے کر پہلی ،گورنمنٹ انٹر کالج فار گرلز فیروزوالہ شیخوپورہ کی طیبہ ڈار 993نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج فار ویمن کی عظمی وارث نے 988نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی‘ پوزیشن لینے والے طالب علموں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کرنے کی تقریب آج بروز بدھ صبح 09:00بجے فلیٹیز ہوٹل ایجرٹن روڈ لاہور میں منعقد ہوگی۔ جبکہ انٹرمیڈیٹ کے تفصیلی نتائج کا اعلان آج صبح 10:00بجے کیا جائے گا۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ میں پہلی 6 میں سے 4 پوزیشنیں طالبات نے حاصل کر کے میدان مار لیا، نتائج کے مطابق پنجاب کالج سیالکوٹ کی میڈیکل کی طالبہ ملیحہ مریم نے 1051نمبر حاصل کر کے بورڈ ٹاپ کرنے کا اعزاز حاصل کیا، پنجاب کالج فار وومن گوجرانوالہ کی مناہل نعیم اور درخشاں سحر نے 1046نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، کپس کالج گوجرانوالہ کے محمد حبیب نے بھی 1046نمبر حاصل کر کے مجموعی طور پر دوم پوزیشن حاصل کی، پنجاب کالج گوجرانوالہ کے کنور ندیم اور پنجاب کالج فار وومن گوجرانوالہ کی ما رخ نے 1041نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پو زیشن حاصل کی، پر ی میڈیکل گروپ گرلز میں ملیحہ مریم نے 1051نمبر حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی، پنجاب کالج گوجرانوالہ کی مناہل نعیم اور درخشاں سحر نے دوم اور اسی کالج کی ما رخ نے 1041نمبر لیکر سوئم پوزیشن حاصل کی ، پری میڈیکل بوائز میں کپس کالج گوجرانوالہ کے محمد حبیب نے 1046نمبر لیکر اول اور کنور منیر 1041نمبر لیکر دوم پوزیشن حاصل کی، پنجاب کالج گوجرانوالہ کے ابرار احمد اور پنجاب کالج سیالکو ٹ کے عنزہ محمد نے 1039نمبر لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی پری انجینئرنگ گرلز میں سپیئریر کالج منڈی بہائو الدین کی حمنہ نے 1040نمبر لیکر اول ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین مرغزار کالونی گجرات کی رومہ انصر نے 1038نمبر لیکر دوم اور پنجاب کالج گوجرانوالہ کی جوریہ نے 1037نمبرلیکر سوئم پوزیشن حاصل کی ، پری انجینئرنگ بوائز میں پنجاب کالج گوجرانوالہ کے زین اور سپیئریر کالج گجرات کے حمزہ عباس نے برابر 1039نمبر لیکر اول پوزیشن حاصل کی، پنجاب کالج گوجرانوالہ کے محمد اطہر ساجد اور نارروال پبلک ہائیر سکینڈری سکول کے محمد حیدر خان نے برابر 1037نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ، گورنمنٹ ڈگری کالج ظفروال کے حمزہ نے 1022نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،کامرس گروپ گرلز میں پنجاب کالج کی بریرہ چندہ نے 1009نمبر لیکر اول، پنجاب کالج سیالکوٹ کی انشاء شہزادی نے 994نمبر لیکر دوم پوزیشن حاصل کی، پنجاب کالج سیالکوٹ کی مبشرہ رضا اور پنجاب کالج گوجرانوالہ کی خدیجہ نے برابر 992نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ،کامرس گروپ بوائز میں کونکورڈیا کالج فار بوائز ڈسکہ روڈ کے ملک ذوہیب اور پنجاب کالج گوجرانوالہ کے ابو ہریرہ نے 1000نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر اول پوزیشن حاصل کی ، پنجاب کالج گجرات کے عثمان علی نے 983نمبر لیکر دوم اور پنجاب کالج گوجرانوالہ اسامہ ساجد نے 972نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کنٹرو لر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان نے بتایا کہ نتائج کی تیاری میں مکمل شفافیت کو بروئے کار لایا گیا۔ پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں آج تقریب منعقد کی جائے گی اور فیل پاس طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کے مطابق طالبات نے طلبا پر سبقت حاصل کر لی۔ فیصل آباد بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی تین پوزیشنوں میں سے پہلی اور دوسری پوزیشن طالبات نے حاصل کر لی جبکہ تیسری پوزیشن ایک طالب علم نے حاصل کی۔ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان آج بروز بدھ صبح 10 بجے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے آڈیٹوریم ہال میں باضابطہ طور پر کیا جائے گا۔ فیصل آباد بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں پنجاب کالج کی مہوش سلیم نے 1051 نمبروں کیساتھ پہلی، پنجاب کالج ہی کی ملائیکہ نور نے 1047 نمبروں کیساتھ دوم جبکہ پنجاب کالج آف سائنس کے محمد عمر حسن نے 1045نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل گروپ طلبا میں محمد عمر حسن نے 1045نمبروں کے ساتھ پہلی، محمد تجمل حسین نے 1043 نمبروں کے ساتھ دوسری، محمد علی عابد نے 1042 نمبروں کے تیسری جبکہ پری میڈیکل گروپ طالبات میں مہوش سلیم نے 1051 نمبر لے کر پہلی، ملائیکہ نور نے 1047 نمبروں کیساتھ دوسری اور ثناء مرتضیٰ نے 1043 نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ پری انجینئرنگ گروپ طلبا میں دو طالب علموں محبوب عالم اور نعمان احمد نے 1037 بالترتیب پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 1032نمبروں کے ساتھ فیضان عظمت نے دوسری جبکہ 1031نمبروں کے ساتھ دو طالب علموں محمد آفاق اور محمد ہاشم خاں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ طالبات میں دو طالبات رفعت طاہرہ اور فاتح لطیف نے 1024نمبروں کیساتھ بالترتیب پہلی جبکہ 1022نمبروں کیساتھ مہوش شبیر نے دوسری اور 1013نمبروں کیساتھ ضوہا نوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس گروپ طلباء میں محمد احسن نے 1017نمبروں کیساتھ پہلی، محمد حسنین نے 1000نمبروں کیساتھ دوسری جبکہ علی حیدر نے 989نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس گروپ طالبات میں انجم مجاہد نے 1024نمبروں کیساتھ پہلی، سائرہ نسیم نے 1015نمبروں کیساتھ دوسری جبکہ افراء شہزاد نے 1013نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومینیٹیز گروپ طلباء میں 957نمبروں کیساتھ عبدالرحمن نے پہلی، 937نمبروں کیساتھ حماد افضل نے دوسری جبکہ 926نمبروں کیساتھ عامر علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومینیٹیز گروپ طالبات میں ام ایمن نے 963نمبروں کیساتھ پہلی، لبنیٰ شہزادی نے 960نمبروں کیساتھ دوسری جبکہ کائنات فاروق نے 958نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ طلباء میں جنید اشرف نے 996نمبر لے کر پہلی، محسن رضا نے 982نمبر کیساتھ دوسری جبکہ محمد طلحہ نے 960نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ طالبات میں 995نمبروں کیساتھ فاطمہ جعفر نے اول، 985نمبروں کیساتھ کنزہ افتخار نے دوم جبکہ 978نمبروں کیساتھ مقدس نعیم نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ تعلیمی بورڈ سرگودھا میں پہلی تین پوزیشنیں طالبات نے حاصل کر لیں۔ ماریہ جس نے 1047نمبر لیکر پہلی ، حمائل ملک گنجیال نے 1044نمبر لیکر دوسری جبکہ فوزیہ گل نے 1043نمبر لیکر مجموعی طو رپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے بتایا آرٹس اینڈ اسلامک سٹڈیز بوائز گروپ میں سپریئر کالج سرگودھا کے محمد عرفان 981 نمبروں سے پہلے، پنجاب کالج خوشاب کے رانا محمد اویس رضائ، 963 نمبروں سے دوسرے اور گورنمنٹ کالج بھکر کے توصیف احمد 958 نمبر حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے،آرٹس اینڈ اسلامک سٹڈیز پائنیرکالج بھلوال کی مریحہ مختار 989 نمبروں سے پہلی گورنمنٹ کالج بھکر کی حفضہ بی بی اورگورنمنٹ کالجز وومین سرگودھا کی خدیجہ شہزادی 980 نمبروں سے دوسری پوزیشن پر جبکہ دارہ ارقم ماڈل سکول کی مریم رئوف 979 نمبروں سے تیسری پوزیشن رہی، کامرس بوائز اینڈ گرلز گروپ میں پنجاب کالج بھلوال کے محمد منظر 1001 نمبر سے پہلے، ریڈر کالج کی مسبح نوشین 979 نمبروں سے دوسری، جبکہ سپریئر کالج خوشاب کی اقصہ کائنات، 950 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہی،جنرل سائنس گروپ بوائز میں سپیئر کالج میانوالی کے محازیب خالد 995 نمبروں سے پہلے،ریڈر کالج سرگودھا کے مزمل اشرف 987 نمبروں سے دوسرے، اور گورنمنٹ کالج بھکر کے اصغر علی جان 978 نمبروں سے تیسری پوزیشن پر رہے،جنرل سائنس گروپ گرلز میں آئی ایل ایم کالج سرگودھا کی امن غفار نے 1025 نمبروں سے پہلی،انٹر کالج خوشاب کی علیشبہ ثناء 1011 نمبروں سے دوسری ،پنجاب کالج فار وومین سرگودھا کی ثناء رحمن 994 نمبروں سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل بوائز میں انٹر کالج خوشاب کے عبدالرمضان عزیز 1035 نمبروں سے پہلی، پنجاب کالج انفرمیشن ٹیچ سرگودھا کے علی عضمت 1031 نمبروں سے دوسرے، جبکہ اسی کالج کے محمد عبید 1030 نمبروں سے تیسری پوزیشن پر رہے، پری میڈیکل امتحان گرلز میں آئی ایل ایم کالج کی ماریہ نے 1047 نمبر سے پہلی انٹر گرلز کالج خوشاب کی حامل ملک گنجیال نے 1044نمبروں سے دوسری جبکہ پنجاب کالج وومن بھکر کی فوزیہ گل نے 1043نمبروں سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ بوائز میں آئی ایل ایم کالج سرگودھا کے محمد مطاہر عمران نے 1032 نمبروں سے پہلی ،پی اے ایف کالج سرگودھا کے محمد فہیم نے 1030 نمبروں سے دوسری جبکہ پنجاب کالج انفرمیشن ٹیچ سرگودھا کے محمد احسان 1027 نمبروں سے تیسری پوزیشن پر رہے،پری انجینئرنگ گرلز میں پنجاب کالج فار وومین خوشاب کی مانور نے 1013نمبروں سے پہلی پنجاب کالج فار وومین سرگودھا کی سدرہ نے 990 نمبروں سے دوسری اورگورنمنٹ کالج فار وومین بھکر کی مدیحہ مشل نے 986نمبروں سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تعلیمی بورڈ بہاولپور کے کنٹرولر امتحان طاہر حسین جعفری کے مطابق امتحان میں گورنمنٹ ڈگری کالج بہاولنگر کے حافظ عبدالصبور والد عبدالسلام نے 1048 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فوجی فائونڈیشن ماڈل گرلز ہائر سکینڈری سکول بہاولنگر کی بسمہ قریشی دختر الطاف حسین قریشی اور پنجاب کالج فار ویمن بہاولپور کی تالیہ حامد دختر حامد حسین زبیری نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پنجاب کالج فار ویمن بہاولپور کی مریم چودھری دختر محمد مشتاق تیسرے نمبر پر آئی۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے مطابق بورڈ بھر سے پہلی پوزیشن ڈی پی ایس ساہیوال کی طالبہ مریم زاہد دُختر محمد زاہد اکبر نے1050نمبر لے کر حاصل کی ۔دوسری پوزیشن بھی ڈی پی ایس ساہیوال کی طالبہ سجا مختار دُختر محمد مختار نے 1046نمبر لیکر حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن پنجاب کالج اوکاڑہ کے طالب علم محمد منیب خاور ولد عبد المجید نے 1042نمبرز لے کر حاصل کی۔ ساہیوال بورڈ میں 39684 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا اور 22597 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 56.94فیصد رہا۔ بوائز پری میڈیکل گروپ میں پنجاب کالج اوکاڑہ کے محمد منیب خاور رولنمبر305892نے1042نمبر حاصل کر کے پہلی پو زیشن ،شمعون امین رولنمبر306279 پنجاب کالج اوکاڑہ نے 1036نمبر حاصل کر کے دوسری اور تیسری پوزیشن رولنمبر 3062456 عبیداللہ ہائر سیکنڈری سکول پاکپتن نے1033نمبر حاصل کر کے لی۔گر لز پری میڈیکل گروپ میں رولنمر 302857نے 1050نمبر حا صل کر کے پہلی پو زیشن ،مروش فاطمہ رولنمبر 305105نے1041نمبر حاصل کر کے دو سری اور تیسری پو زیشن دو طالبات عارفہ ظاہر رولنمبر302607اور عائزہ حسن رولنمبر 302556نے1038برابر نمبر لیکر حاصل کی۔ دوطالبات کا تعلق ڈویژنل پبلک سکول ساہیوال سے ہے۔ پری انجینئرنگ بوائز میں محمد لال حسین رولنمبر31515نے1028نمبر لیکر پہلی پو زیشن،عبد الرحمن رولنمبر 310418نے1013نمبر حاصل کر کے دوسری اور سلیمان شاہد رولنمبر311181نے 1008نمبر حاصل کر کے تیسری پو زیشن حاصل کی۔ طالبات پری انجینئرنگ سجاد مختار رولنمبر308786 نے1046نمبر لیکر پہلی، عاصمہ احمد رولنمبر309171 نے1032نمبر لیکر دوسری اور آمنہ رولنمبر308839 نے 1020نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس میںنعمان طارق رولنمبر319101 نے979نمبر حاصل کر کے پہلی ،اویس عامر رولنمبر317377نے 974نمبر حاصل کر کے دوسری اور جنیدا فضل رولنمبرنے 317395 نے 934نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس میں طالبات اقراء فاطمہ رولنمبر314317 نے1012نمبر لیکر پہلی،شائیہ علی نے رولنمبر316160 نے1004نمبر حاصل کر کے دوسری اور لائبہ فاطمہ رولنمبر316592 نے1000نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔