• news

چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک پاکستان کا اقتصادی مستقبل سکیورٹی پرسمجھوتہ نہیں کیاجائیگا:آرمی چیف

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور‘ علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے چین کے وزیر خارجہ کے کامیاب دورے‘ سی پیک کیلئے پاکستان میں حمایت کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا اقتصادی مستقبل ہے۔ سی پیک کی سکیورٹی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن