• news

ارکان پارلیمنٹ کی دوہری شہریت‘ سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل‘ کل سماعت ہو گی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ارکان پارلیمنٹ کی دوہری شہریت کے معاملے پر سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دیدیا گیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ کے سات رکنی لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے۔ 13 ستمبر کو کیس کی سماعت ہو گی لارجر بنچ میں جسٹس گلزار‘ جسٹس شیخ عظمت سعید‘ جسٹس مشیر عالم‘ جسٹس عمر عطا بندیال‘ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن