بلوچستان ہائیکورٹ: 2000ء سے 2010ء کے درمیان دائر مقدمات کے فیصلے 3 ماہ میں کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں 2000ء سے 2010ء کے درمیان دائر مقدمات کی سماعت ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اس عرصے میں دائر مقدمات کے فیصلے 3 ماہ میں کئے جائیں گے۔ بغیر کارروائی ملتوی مقدمات کی سماعت کم سے کم وقت دوبارہ رکھی جائے۔