• news

چیئرمین سنیٹ صادق سنجرانی کا آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے ایک ملین روپے عطیہ

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ذاتی طور پر ایک ملین روپے عطیہ کا چیک دیا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے یہ چیک کمانڈنٹ اے ایف آئی سی / این آئی ایچ ڈی میجر جنرل سہیل عزیز کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اے ایف آئی سی کی خدمات قابل ستائش ہیں جس سے نہ صرف دفاعی اداروں کے ملازمین بلکہ عام لوگ بھی استفادہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اے ایف آئی سی ملک کا ایک بہترین اثاثہ ہے ۔ مخیرحضرات کو اس ادارے کی خدمات کو مزید موثر بنانے کیلئے بھر پور تعاون کرنا چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ ادارہ صحت کے شعبے خاص طور پر سرکاری ہسپتالوں کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن