• news

پاکستان مسائل کا شکا رہے: عبدالرشید ترابی، عمران خان کو خط، مبارکباد

لاہور(خصوصی نامہ نگار) کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیرجماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے وزیر اعظم عمران خان کے نام کھلا خط میں لکھا ہے جس میں انہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے مدینہ کی ریاست کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے جس لائحہ عمل کا اعلان کیا وہ ہر مسلمان کی دل کی آواز ہے، اﷲ پر توکل اور اس کی رضا کے حصول کیلئے آپ اپنے مشن پر گامزن رہے تو یقیناً اﷲ آپ کو ضرور سرخروکرے گا ۔ یہی ہماری دعا ہے ،پاکستان اپنی سلامتی اور معیشت کے حوالے سے اہم مسائل کا شکا رہے۔جن سے عہدہ برآ ہونے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ترجیح اوّل بنانا ہوگا،اسلئے کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر علامہ اقبال اور قائد اعظم کا تصور پاکستان نامکمل رہے گا۔ مستقبل میں پاکستان کو پانی فراہم کرنے والے دریائوں کا رخ موڑنے یا درجنوں بند باندھ کر پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنے کے بھارتی عزائم آپ کے سامنے ہیں۔در اصل کشمیر کی تحریک محض کشمیر کی آزادی کی ہی نہیں بلکہ پاکستان کے دفاع اور تکمیل کی جنگ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن