ایل ڈی اے کے 14ملازمین کو ترقی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں 14ملازمین کو ترقی دے دی گئی ۔گریڈ 9میں کام کرنے والے سات پٹواریوں کو گریڈ 11میں ترقی دی گئی ۔ ترقی پانے والوں میں جاوید اختر‘محمداصغر‘نواب علی‘امداد حسین‘عطاء اللہ‘محمد وارث اور محمد امجد گوندل شامل ہیں۔گریڈ 12میں کام کرنے والے چار ڈیٹا انٹر ی آپریٹروں کو گریڈ 14میں ترقی دے کر کمپیوٹر آفیسر لگا دیا گیا ہے ان میں قاسم علی ‘محمد نفیس‘عامر اقبال اور کاشف سفیر اعوان شامل ہیں۔اس کے علاوہ گریڈ 14کے کمپیوٹر آپریٹر محمد وسیم کو گریڈ 16میں ترقی دے کر کمپیوٹرآفیسر بنا دیا گیا۔ گریڈ 15میں کام کرنے والے سٹینوگرافر بابر حسین کو گریڈ 16میں بطور سینئر سکیل سٹینو گرافر اور گریڈ 5میں کام کرنے والے ڈرائیور محمد ایوب کو گریڈ 7میں بطور سینئر ڈرائیور ترقی دے دی گئی ۔