• news

ملتان روڈ انڈسٹریل اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا پیاف فاؤنڈر الائنس کی حمایت کا اعلان

لاہور (پ ر) پروگریسو گروپ ایل سی سی آئی کے زیر اہتمام ملتان روڈ انڈسٹریل اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن لاہور نے ایوان صنعت و تجارت کے سالانہ انتخابات 2018-19ء میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے امیدواراران کی حمایت کا اعلان کر دیا ایسوسی ایشن نے حمایت کا اعلان ملتان روڈ انڈسٹریل ایریا میں ہونے والی تقریب کے دوران کیا جس سے ایسوسی ایشن محمد عثمان سیکرٹری جنرل عدیل بخاری سینئر نائب صدر طاہر قدیر نے خطاب کیا۔ تقریب سے پروگریسو گروپ اور لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد ارشد چودھری پرویسوگروپ کے صدر اور کارپوریٹ کلاس کے امیدوار خالد عثمان اور حاجی ریاض الحسن نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ الائنس الیکشن کے بعد بزنس کیلئے فرینڈلی ماحول کیلئے کام کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن