• news

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 19ارب کی نئی سرمایہ کاری

کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاوٌ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعدتیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100 انڈیکس 75.48پوائنٹس کی ریکوری سے40759.53پوائنٹس کی سطح پر آگیا ، 59.34فیصد حصص کی قیمتوںمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں19ارب30کروڑ 22لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت2کروڑ69لاکھ56ہزار شیئرززائد رہا۔ ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100 انڈیکس 350پوائنٹس کے اضافے سے 40943 پوائنٹس کی کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن 41ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب پہنچنے پر منافع کے حصول کی عرض سے حصص کی فروخت کا رجحان شروع ہوا جس سے تیزی کے اثرات زائل ہونے لگے اور انڈیکس 40519پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا ٹریڈنگ کے دوران اسی طرح اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب آگئے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 1 75.48پوائنٹس کے اضافے سے40759.53پوائنٹس پربندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 40.01پوائنٹس اضافے سے 20036.76پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 411.43پوائنٹس اضافے سے 68969.12پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئر انڈیکس 75.79پوائنٹس اضافے سے29848.96پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر369کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے219کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 134کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ بیشترکمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں19ارب30کروڑ 22لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر84کھرب 48ارب38کروڑ25لاکھ روپے ہوگئی ۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم13کروڑ95لاکھ8ہزار شیئرز رہا جو عمومی طور پر کم لیکن پیر کے11کروڑ25لاکھ52ہزار شیئرزکے مقابلے میں2کروڑ69لاکھ56ہزار شیئرز زائد ہے ۔سٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی محدود پیمانے پر اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن