مسلم لیگ ن کے نام سے ہی پارٹی رجسٹر رہیگی‘ الیکشن کمشن‘ تمام درخواستیں مسترد
اسلام آباد(اے این این، صباح نیوز ) الیکشن کمشن نے مسلم لیگ(ن)کی رجسٹریشن منسوخی کی تمام درخواستیں مسترد کردیں۔الیکشن کمشن نے(ن) لیگ کی رجسٹریشن منسوخی کی چار درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے نام کے ساتھ سے نواز نہیں ہٹے گا۔الیکشن کمشن نے متفقہ طور پر چاروں درخواستیں مسترد کیں، (ن) لیگ کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق تحریک انصاف کے رہنما خرم نواز گنڈا پور، ابرار حسین رضا اور دیگر نے درخواست دی تھی۔درخواست گزار مخدوم نیاز انقلابی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت نواز شریف کو نااہل قرار دے چکی ہے اور نااہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی، اس لیے مسلم لیگ(ن) سے نواز شریف کا نام بھی نکالا جائے۔الیکشن کمشن نے مسلم لیگ نون کے نام سے لفظ نواز ہٹانے یا نہ ہٹانے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا مسلم لیگ نون کے نام کے ساتھ سے نواز نہیں ہٹے گا۔الیکشن کمشن نے مسلم لیگ نون کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سے متعلق درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے چاروں درخواستیں مسترد کر دیں۔الیکشن کمشن نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے نام سے ہی پارٹی رجسٹر رہے گی۔
الیکشن کمشن