• news

کوہاٹ : کوئلے کی کان میں دھماکہ‘ دم گھٹنے سے دو سگے بھائیوں سمیت 9 مزدور جاں بحق‘ 4 زخمی

کوہاٹ/الپوری، کراچی (اپنے نمائندوں سے+ ایجنسیاں) کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل کے علاقہ اخوروال میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے زوردار دھماکہ ہوُا۔جس کے نتیجے میںکان کا ملبہ کام کرنے والے کا ن کنوں پر آ گرا۔جس کے باعث 2بھائیوں سمیت 9 کان کن جا ں بحق اور چار کان کن زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل درہ آدم خیل کے علاقہ اخوروال میں ملک فردوس کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا۔جس سے کان میں کام کر نے والے نو مزدور جان بحق اور چار مزدور زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچی۔جبکہ آرمی کے جوانوں نے بھی امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو کان سے نکالا۔اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔جہاں دو مزدوروں کو طبی امداد دیکر فارغ کر دیا گیا۔جبکہ دو زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ مرنے اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے۔جا ں بحق ہونے والوں میںعمردراز ولد گجران،فرمان علی ولدبادشاہ،خلیل ولدبادشاہ،نظر احمد ولد بخت کامل،وزیر ولد تاج،حضرت علی ولد شمس الرحمان،عمر حسین،قدیم گل ولد گجران،اور فرمان شاکر ولد گجران جان بحق ہو گئے۔جبکہ حسن ولد امروش سکنہ بونیر،سید رسول ولد بخت امین،اور بخت منیر ولد عثمان ساکنان شانگلہ زخمی ہوئے۔ضلعی انظامیہ نے امدادی کاروائیوں کی آخر تک نگرانی کی۔بعدازاں مرحومین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ دوسری جانب شانگلہ میں فضاءسگوارہر آنکھ اشکبار،جا ں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جس میں دو سگے بھائی جبکہ ان کا ایک بھتیجا شامل ہیں۔میتوں کورات گئے شانگلہ پہنچانے کے بعد مقامی قبرستانوں میں سپردخاک کر دیا گیا ۔سانحے میں انسانی قیمتی جانوں کے ضیاع پر شانگلہ بھر میں سیاسی ،سماجی اور سول سوسائٹی کا کوئلہ کانوں میں ناقص انتظامات اور حکومتی عدم توجہ کے خلاف آج جمعرات کو احتجاج کا امکان ہے تمام افراد کا تعلق شانگلہ کے علاقہ غوربندپاگوڑی سے ہے، جا ں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں جس میں دو سگے بھائی وزیرزادہ،فرمان علی ولد تاج خان جبکہ ان کا ایک بھتیجا شامل ہے دیگر کے نام خلیل الرحمن ولد دلفروش،قدیم گلولدگجر خان،زمین گل ،نظاراحمد ولد بخت کمال ساکنان پاگوڑی جبکہ حضرت ولی ولد شمس الرحمان سکنہ منگری شہیدانو سر،عمر حسین ولد شیرعالم سکنہ گڈوبتائے جاتے ہیں ۔دریں اثنا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے کوہاٹ میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے مزدوروں کی ہلاکت پر شدید غم و افسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے کے کانوں میں آئے دن حادثات کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے لواحقین کو معاوضہ اور روزگار کا مطالبہ کیا ہے۔
کان دھماکہ

ای پیپر-دی نیشن