امریکہ نے آئی ایم ایف سے بیل آﺅٹ پیکیج، پاکستان کی مخالفت نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی: فواد چودھری
اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ امریکا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آو¿ٹ پیکج کے حصول میں پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو میں کیا۔فواد چوہدری نے کہا گزشتہ ہفتے پاکستان کے دورے پر آنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یقین دلایا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج پرامریکا پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا۔مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کے بعد کافی چیزیں ہموار ہوئیں، تعلقات بہترہوئے۔انہوں نے کہا امریکی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد سے پہلے دونوں ممالک کے تعلقات منقطع تھے۔
فواد چودھری