• news

پاکستان اور بھارت کے درمیان نتیجہ خیز مذاکرات کی حمایت کریں گے: امریکی نائب وزیر خارجہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے نتیجہ خیز مذاکرات کی حمایت کریگا۔ امریکی محکمہ خارجہ میں جنوبی اور وسطی ایشیا بیورو کی سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان بھارت مذاکرات کی حمایت کریگا جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ہم عمران خان کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کے بعد بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے ہونے والی گفتگو کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔
ایلس ویلز

ای پیپر-دی نیشن