سپریم کورٹ حکومتی اپیل مسترد جماعتہ الدعوہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کو کام جاری رکھنے کی اجازت
اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں ملک بھر میں رفاہی و فلاحی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔ بدھ کے دن سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعودنے کیس کی سماعت کی اور لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے حق میں فلاحی سرگرمیاں جاری رکھنے کے حکم نامہ کو برقرار رکھا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس امین الدین خان نے حافظ سعید کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی طرف سے جماعةالدعوة اور ایف آئی ایف کے خلاف حکومتی رکاوٹوں سے متعلق دائر کیس پر سماعت کرتے ہوئے رواں برس 4اپریل کوحکم جاری کیا تھا کہ جماعة الدعوة اور اس کے رفاہی ادارے کے خلاف کوئی ایسا اقدام نہ اٹھایا جائے جس سے ان کی رفاہی و فلاحی سرگرمیاں متاثر ہونے کا اندیشہ ہو۔
فیصلہ برقرار