انٹر نتائج : لاہور 63.15 گوجرانوالہ میں 55.17 فیصد طلبہ و طالبات کامیاب
لاہور، گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر امتحان پارٹ ٹو سالانہ 2018ءکے تفصیلی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اس امتحان میں ایک لاکھ 67 ہزار 674 طالب علموں نے حصہ لیا جبکہ ایک لاکھ 5 ہزار 891 امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 63.15 فیصد رہا۔ طالب علموں کے اعزاز میں خصوصی تقریب گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیرصدارت منعقد ہونے والی تقریب میں چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل، سیکرٹری ڈاکٹر ریحانہ الیاس، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر جمیل، پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات، انکے والدین، اساتذہ اور شعبہ تعلیم سے وابستہ نمایاں شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے پوزیشن ہولڈر طالب علموں میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ امیدواروں کو پہلی، دوسری، تیسری پوزیشن کیلئے تعریفی اسناد کے ساتھ ساتھ بالترتیب 20 ہزار، 15 ہزار اور 10 ہزار روپے کے نقد انعامات اور سونے، چاندی اور کانسی کے میڈلز دئیے گئے۔ لاہور بورڈ کی جانب سے طالب علموں کے ساتذہ کو بھی میڈلز سے نوازا گیا جبکہ مہمان خصوصی نے اوّل پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کشف ثناءاللہ کو لیپ ٹاپ بھی دیا۔ چیئرمین لاہور بورڈ چودھری محمد اسماعیل اور کنٹرولر پروفیسر ناصر جمیل نے امتحانی نتائج کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ لاہور بورڈ نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رزلٹ لیٹ فری نتائج کا اعلان وقت مقررہ پر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تفصیلی نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کردئیے گئے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج معلوم کرنے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے اپنے صدارتی خطاب میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ زندگی میں بھی تعلیمی کامیابیوں کی روایات کو برقرار رکھیں گے۔ اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ محنت، لگن اور دیانت کو شعار بناکر زندگی میں مزید کامیابیاں حاصل کرینگے۔ دوسری طرف لاہور بورڈ میں پہلی تینوں پوزیشنیں پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبات لے گئیں۔ لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹی II کے امتحانات میں پنجاب کالجز کی طالبات نے کلین سویپ کیا جبکہ مجموعی طور پر پہلی تین پوزیشنیں پنجاب کالجز نے حاصل کرلیں۔ پنجاب کالج کی طالبہ کشف ثناءاللہ نے 1062 نمبر کے ساتھ تمام بورڈز کی اوورآل ٹاپر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا جبکہ صوبہ بھر میں پنجاب گروپ آف کالجز نے 20 پہلی تین پوزیشنیں جبکہ مجموعی طور پر 138 پوزیشنز حاصل کیں۔ گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے زیر اہتمام ہو نیوالے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے سالا نہ نتائج امتحانات 2018ء میں ایک لا کھ 32 ہزار59 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 72 ہزار 859 پاس ہو ئے۔ یوں کا میا بی کا تناسب 55.17 فیصد رہا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن چیئرمین گوجرانوالہ بورڈ اسد اللہ فیض نے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات 2018 میں پوزیشن لینے والے طلباءو طالبات میں نقد انعامات اور میڈل تقسیم کئے۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محنت اور لگن سے پڑھنے والے طلبہ ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہی بچوں نے کل کو پاکستان کو مزید تر قی یافتہ اور پائیدار بنانا ہے ۔ تقریب میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصرمحمود اعوان‘ سیکرٹری گوجرانوالہ بورڈ داکٹر مختار احمد ‘ ڈائر یکٹر کالجز گوجر انوالہ ڈویژن زبیر خلیل‘ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمر خیام اور دیگر موجود تھے۔ تقریب کے دوران مختلف کالجز کے طلباءو طالبات نے ملی نغمے بھی پیش کئے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اللہ فیض نے تقریب میں موجود اساتذہ اور طلباءو طالبات کے والدین کو سراہتے ہو ئے کہاکہ کسی بھی طالب علم کی کامیابی والدین اوراساتذہ کرام کے کردار کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی، کمشنر گوجرانوالہ اسد اللہ فیض نے امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے گوجرانوالہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ بورڈ کے انتظامی امور میں بہتری آئی ہے اور اس کی بنیادی وجہ بورڈ کے عہدیداران اور ملازمین کی انتھک محنت ہے۔
لاہور/ انٹر نتائج
فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور (نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر میں بورڈ آف انٹرمےڈےٹ اےنڈ سےکنڈری اےجوکےشن نے انٹرمےڈےٹ کے سالانہ امتحان 2018ءکے نتائج کا اعلان کردےا۔ اس سلسلے مےں پوزےشن ہولڈرز طلباءوطالبات مےں انعامات تقسےم کرنے کی تقاریب متعلقہ بورڈز میں منعقد ہوئیں جس میں طلبہ و طالبات کو میڈلز پہنائے گئے اور انعامات دئیے گئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبہ و طالبات نے پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کیں۔ فیصل آباد میں مجموعی طور پر 87ہزار873امےدواروں نے شرکت کی جن مےں سے 57ہزار309کامےاب ہوئے اس طرح کامےابی کاتناسب 65.22فےصد رہا۔ تقرےب کے دوران مختلف تعلےمی اداروں کی طالبات نے ملی نغمے بھی پےش کئے جبکہ پوزےشن ہولڈرز مےں 5لاکھ روپے مالےت کے نقدانعامات ومےڈلز تقسےم کئے گئے۔ساہیوال میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مےں پہلی اور دوسری پو زےشن لڑ کےاں لے اُڑےں۔مجموعی طور پر انٹر کے سالانہ امتحانات مےں 40755 امےدواروں نے حصہ لےا جن میں سے 22597 امےدوار کامےاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 56.94 فےصد رہا۔ بہاولپور میں انٹرمیڈیٹ سالانہ 2018ءکے نتائج کا اعلان گذشتہ روز 10بجے صبح کیا گیا۔ امتحان میں مجموعی طور پر 52331 امیدوار شامل ہوئے جن میں سے 29105 کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 55.62 فیصد رہا۔ بورڈ آف انٹر مےڈےٹ اےنڈ سکےنڈری اےجوکےشن سرگودھا میں مجموعی طو رپر 45149 امےدواروں نے شرکت کی جس مےں سے 27849کامےاب ہوئے۔ یوں کامےابی کا تناسب 61.68 فےصد رہا۔
فیصل آباد/ نتائج