• news

متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد، ایف آئی اے کو 26 ستمبر کو گواہ پیش کرنے کا حکم

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ سنٹرل عدالت کے جج نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد کی ہے اور ایف آئی اے کو چھبیس ستمبر کو دو رزیفرنسز سے متعلق گواہ پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔ بتایاگیا ہے کہ ایف آئی اے نے ملزم آصف ہاشمی کیخلاف پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور ٹھیکوں سے متعلق دو ریفرنس عدالت میں دائررکھے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن