• news

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی عدم تعیناتی پر ہائیکورٹ برہم، صوبائی وزارت قانون سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مستقل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی عدم تعیناتی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تعیناتی کیوں عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ اتنا اہم عہدہ خالی رہنے سے عدالتی امور متاثر ہو رہے ہیں۔ عدالت نے صوبائی وزارت قانون سے جواب طلب کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن