• news

عہدیدار انتخابی دھاندلی و بے ضابطگیوں کی تفصیلات پارٹی سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں: بلاول

اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیداروںکوانتخابی دھاندلی اور بے ضابطگیوں کی تفصیلات پارٹی سیکرٹریٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کردی، پارٹی عہدیداروں کو زیادہ توجہ تنظیم سازی اور پارٹی کی ممبرشپ بڑھانے پر دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے زیادہ توجہ تنظیم سازی اور پارٹی کی ممبرشپ بڑھانے پر دیتے ہوئے عوام تک پارٹی کا منشور اورنکتہ نظر پہنچائیں۔گزشتہ روز زرداری ہائوس اسلام آباد میں پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد افتخار شہزادہ، جنرل سیکریٹری اظہر خان اورسیکرٹری اطلاعات محمد علی سبزواری پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کو افتخار شہزادہ نے اسلام آباد کے حلقہ NA-53کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کارکن انتخابی نتائج سے مایوس نہ ہوں کیونکہ گزشتہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں کی حقیقت عیاں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن میری طاقت ہیں کارکنوں کی محنت اور جدوجہد سے پارٹی ضرور کامیاب ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن