مظفرگڑھ: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ہسپتال میں خاتون جاں بحق، ورثاء کا احتجاج
مظفرگڑھ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون جاں بحق، خاتون کا ڈلیوری کے لئے آپریشن کیا گیا تھا، واقعہ کیخلاف ورثاء نے احتجاج کیا۔ نگینہ رمضان کو ڈلیوری کے لئے کل ہسپتال لایا گیا تھا جہاں اس نے آپریشن کے بعد بچی کو جنم دیا۔ ورثاء کے مطابق آپریشن کے بعد نگینہ کی حالت بگڑتی رہی مگر متعلقہ لیڈی ڈاکٹر موجود نہ ہونے کے باعث ہسپتال انتظامیہ نے کوئی توجہ نہ دی۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ خاتون کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔