وزیرخارجہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کو وضاحت کیلئے طلب کرلیا
اسلام آباد+ لندن ( سٹاف رپورٹر+ نما ئندہ خصو صی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد رضا کو وضاحت کیلئے اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں طلبی کی کوئی وجہ تو نہیں بتائی گئی تاہم لندن سے موصولہ خبروں کے مطابق احمد رضا نے شوبز کی ایک تقریب کے دوران نظامت کے فرائض خود ہی سنبھال لئے اور متنازعہ گفتگو بھی کی ان کے اس طرز عمل کو سفارتی فرائض کے منافی سمجھا گیا واضح رہے کہ احمد رضا حال ہی میں ہائی کمشنر مقرر ہو کر برطانیہ گئے ہیں۔