• news

مونس الٰہی نیب پیش‘ بیان قلمبند‘ تحریری جوابات سمیت آف شور کمپنی کا ریکارڈ حوالے کردیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مسلم لیگ(ق) کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کے صاحبزادے ایم پی اے مونس الٰہی نے نیب میں اپنا بیان قلمبند کروا دیا ہے۔ مونس الٰہی نیب لاہور کے طلب کرنے پر گزشتہ روز نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنی آف شور کمپنی کے حوالے سے نیب لاہور کی جانب سے پوچھے گئے سوالات سمیت تحریری جوابات سمیت اپنا آف شور کمپنی کا تمام ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن