دو شناختی کارڈز کے معاملہ پر رکن پنجاب اسمبلی سلمان سے جواب طلب
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے مبینہ طور پر دوشناختی کارڈ استعمال کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سلمان سے 26 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 سے کامیاب امیدوار کے خلاف نااہلی سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سردار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی، درخواست گزار شعیب اکمل قریشی کے وکیل حسن مان اور سلمان کے وکیل الیکشن کمشن کے سامنے پیش ہوئے، نادرا نے رپورٹ الیکشن کمشن میں جمع کرا دی، تاہم پاسپورٹ آفس کی طرف سے الیکشن کمشن میں جواب جمع نہیں کرایا جا سکا، سلمان کے وکیل نے کہا کہ ہمیں پہلا نوٹس موصول ہوا ہے، جواب جمع کرانے کیلئے وقت دیا جائے، درخواست گزار کے وکیل حسن مان نے کہا کہ الیکشن کمشن پاسپورٹ آفس سے دوبارہ جواب طلب کرے،الیکشن کمشن نے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔