قصور: جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کر دیا
قصور (نمائندہ نوائے وقت) نواحی علاقہ چاہ راجووالا میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی کو قتل کر دیا۔ مقتول امداد حسین اور ملزم دلشاد دونوں سگے بھائی ہیں۔ دونوں میں اراضی کا تنازعہ چل رہا تھاکہ گزشتہ روز دونوں کے درمیاں جھگڑا ہو گیا تو ملزم دلشاد نے فائرنگ کر دی جس سے امداد حسین موقع پر ہی چل بسا، دلشاد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ کنگن پور نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔