• news

عمران خان نے موروثی سیاست ختم کرنے کیلئے جدوجہد کی: فیصل جاوید

برسلز (وقار ملک) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک عام عوامی حکومت آئی جو روایتی سیاست سے ہٹ کر آئی۔ میں جاگیردار نہیں بلکہ عام پاکستانی پڑھے لکھے نوجوان آگے آئے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینٹر فیصل جاوید نے کیا۔ انہوں نے کہا جو غریب کے مسائل اور ان کی خواہشات سے آگاہ ہیں ان کی امیدوں کا خون نہیں بلکہ کامیاب زندگی کی طرف راغب کریں گے۔ دراصل یہ وژن اور سوچ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام موروثی سیاست اور سیاست میں اقربا پروری رشوت سفارش کے کھیل کو ختم کرنے کے لئے جدوجہد کی آج الحمداللہ تحریک کے چیئرمین عمران خان عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے پاکستان کی ترقی کا آغاز ہوتا ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دراصل قائداعظم کے نظرئیے سوچ اور ملک کو صحیح اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے واقعی سکون مل چکا ہو گا کیونکہ پاکستان میں ان کے حقیقی جانشین عمران خان کی حکومت آ چکی ہے۔ عمران خان عوام کے وہ مسیحا ہیں جو ان کے مسائل جانتے اور انہیں حل کرنے کا درد محسوس کرتے ہیں۔ وہ پاکستان کو دنیا کی ترقی میں شامل، ترقی یافتہ ملک آپ کو بجلی گیس سے مالامال کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کی خواہش ہے کہ پاکستان دنیا کے پاس سر اٹھا کر بات کرے۔ سینٹر فیصل جاوید نے ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے کہا موٹر وے پر اربوں روپے لگا دئیے جاتے لیکن پیٹ بھرنے کے لئے نوکریوں کا خواب دکھایا جاتا ان کی خواہشات کا خون کر دیا جاتا ہے۔ عمران خان یورپ کا دورہ جلد کریں گے جس کا آغاز برسلز سے ہو گا اس دوران ڈیم ے لئے فنڈز اکٹھے کریں گے ڈیم پاکستان کی ضرورت ہے جس کی تعمیر کے لئے ہر پاکستانی آگے بڑھیں اور مدد کریں۔

ای پیپر-دی نیشن