• news

افسروں کی ترقی: سپریم کورٹ کا معاملہ پر خصوصی بنچ بنانے کا عندیہ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں اعلیٰ افسروں کی ترقیوں سے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے معاملے پر خصوصی بنچ تشکیل دینے کا عندیہ دیتے ہوئے ، معاملے پر سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی ہے، عدالت نے معاملے پر سنیئر ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو عدالتی معاون مقرر کردیا ہے جبکہ کیس کی مزید سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی توسیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ٹوٹل 59 امیدوار تھے ان میں سے 18 نے پرموشن بورڈ کے فیصلے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے جبکہ ان 18 میں سے بھی 7 افسر پرموٹ ہوچکے ہیں، 11 کے معاملے پر کیس کا اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے ، اس حوالے سے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ بھی موجودہے ، چیف جسٹس نے کہا کہ بیورو کریسی کے آفسران آپ کی فیملی کی طرح ہیں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونا چاہئے جب کسی کو بار بار مسترد کیا جائے تو وہ تنگ ہوہی جاتا ہے ، عدالت عظمیٰ کے دیئے گئے فیصلے میں کیری ٹیریا کے مطابق درخواستوں پر نظرثانی کرنی چاہئے تھی سیکرٹری صاحب آپ ماہر اور تجربہ کار انسان ہیں یہ معاملات حل کریں۔

ای پیپر-دی نیشن