• news

ملٹی مشن جدیدامریکی لڑاکا ہیلی کاپٹرکی سعودی بحری بیڑے میں شمولیت

ریاض(آئی این پی ) ملٹی مشن جدیدامریکی لڑاکا ہیلی کاپٹر MH-60R آج جمعرات کو سعودی بحریہ کو فراہم کر دئیے جائیں گے،یہ جدید ہیلی کاپٹر بحری جہازوں اور بیڑوں پر قائم عسکری اڈوں سے کام کرتے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی بحریہ کو جمعرات کے روز پہلی مرتبہ ملٹی مشن امریکی لڑاکا ہیلی کاپٹر MH-60R فراہم کر دیے جائیں گے۔یہ جدید ہیلی کاپٹر بحری جہازوں اور بیڑوں پر قائم عسکری اڈوں سے کام کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ ثانوی مشن مثلا سرچ آپریشن، ریسکیو اور زخمیوں کو منتقل کرنے کا کام انجام دینے کی بھی قدرت رکھتے ہیں۔امریکا نے جون 2015 میں ہیلی کاپٹروں کی فروخت اور انہیں ہتھیاروں سے لیس کرنے کے ارادے کا اعلان کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن