• news

سونا ایک ہزار روپے تولہ مہنگا زرمبادلہ ذخائر میں 30 کروڑ ڈالر کی کمی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 59 ہزار 650 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 51140 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1209 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ میں 30 کروڑ ڈالر کی کمی ہو گئی۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16.070 ارب ڈالر ہو گئے مرکزی بنک کے ذخائر 26 کروڑ دا لاکھ ڈالر کم ہوکر 9 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہو گئے شیڈول بینکوں کے ذخائر تین کروڑ 90 ڈالر کم ہوکر 6.446 ارب ڈالر ہو گئے۔
سونا

ای پیپر-دی نیشن