جعلی اکاﺅنٹس کیس:جے آئی ٹی کا سیکرٹریٹ اسلام آباد کی بجائے کراچی میں قائم
اسلام آباد(صباح نیوز)جعلی بینک اکاﺅنٹس کے معاملہ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی)نے اپنا سیکرٹریٹ کراچی میں قائم کرلیا۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ممبران نے اسلام آبادکی بجائے کراچی میں سیکرٹریٹ بنانے پر اتفاق کیا جس کے لیے شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں سیکرٹریٹ قائم کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں موجود وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی نئی بلڈنگ میں جے آئی ٹی کا سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احسان صادق جے آئی ٹی کے سربراہ ہیں۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 6 ستمبر کو جعلی بینک اکاﺅنٹس کے معاملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی۔
جعلی اکاﺅنٹس کیس