• news

ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دی دیاہے انہوں نے ایک بیا ن میں کہا کہ انہوں نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے جو پارٹی کی رابطہ کمیٹی کو ارسال کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فاروق ستار کے حوالے سے میڈیا میں کچھ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے جارہے ہیں اس سوال پر فاروق ستار نے بتایا تھا کہ کچھ لوگوں نے انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی تھی جس پر وہ دوستوں سے مشاورت کررہے ہیں ۔ڈاکٹر فاروق ستا ر کے استعفیٰ سے متعلق ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کے نگراں اور رکن قومی اسمبلی امین الحق سے متعدد بار رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے رابطہ نہیں کیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میں اندرون خانہ مسائل پیدا ہورہے ہیں ادھر علی رضا عابدی بھی ناراض ہوکر پارٹی چھوڑ گئے ہیں۔
فاروق ستار

ای پیپر-دی نیشن