;عثمان بزدار کو ای خدمت سنٹر میں دیکھ کر شہری خوش، عوامی وزیراعلیٰ قرار دیا
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلی عثمان بزدار نے ارفع کریم سافٹ وےئر ٹیکنالوجی پارک کے دورے میں گئے انفارمےشن ٹےکنالوجی کے استعمال کو وقت کی ضرورت قرار دےتے ہوئے کہا کہ جدےد ٹےکنالوجی سے عوام کو اچھی سہولتےں فراہم کرنا ہمارا مشن ہے اور ہم مستقبل مےں انفارمےشن ٹےکنالوجی کے ذرےعے انفرادےت کے ساتھ کام کرےںگے تاکہ محکموں کی کا رکردگی بہتر ہو اورعوام کو معےاری سہولتےں مےسر ہوں۔وزےراعلیٰ نے ای۔خدمت سےنٹر کابھی دورہ کےا اور وہاں پر موجود شہرےوں سے ملاقات کی ۔شہرےوں نے وزےراعلیٰ کی اچانک آمد پر خوشی کا اظہار کےا اور وزےراعلیٰ عثمان بزدار کو عوامی وزےراعلیٰ قرار دےتے ہوئے کہا کہ آپ عوام سے براہ راست رابطہ رکھ رہے ہےںاورہمےں خوشی ہے کہ آپ خودخدمت مرکز آئے اورہمارے ساتھ گفتگو کی۔
شہری خوش