• news

ماضی میں صرف دعوے کئے گئے جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرینگے : عثمان بزدار

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ملاقات کی۔ جس میں ہونے والی ملاقات میں جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے دعوے نہیں عملی اقدامات کریں گے۔ عمران خان کے ویژن کے تحت جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے سفر میں ساتھ لےکر چلیں گے-جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کریں گے اور تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میںبہتری لاکر حقیقی تبدیلی لائیں گے۔ ترقی پنجاب کے ہر شہر اور ہر قصبے کا حق ہے۔ پسماندہ علاقوں کے محروم عوام کی ضروریات کا پورا اندازہ ہے-ماضی میں صرف بلند و بانگ دعوے کئے گئے، عملی طو رپر کارکردگی صفر رہی اورپنجاب کے دور دراز علاقوں کو نظر انداز کر کے زیادتی کی گئی۔ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے صوبے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ہم جنوبی پنجاب کو ترقی کے سفر میں شامل کریں گے۔ محروم عوام کو مراعات یافتہ طبقے کے برابر لانے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے نبھائے گی۔ عثمان بزدار بغیر پروٹوکول ارفع کریم سافٹ وےئر ٹیکنالوجی پارک اور ای۔خدمت مرکزکا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ٹےکنالوجی پارک مےں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سٹیزن کال سینٹر، میٹرو بس کنٹرول روم، مرکزی ڈیٹا سینٹر، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ڈیٹا روم اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا۔ بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے محکموں اور اداروں کی استعدادکار میں اضافہ کرے گی۔ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت اراضی سینٹرز کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے۔ اراضی سینٹرز کی تعداد میں اضافے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے سٹیٹ آف دی آرٹ وزیراعلیٰ شکایت سیل قائم کیا جائے گا۔اس شکایت سیل کے قیام سے عوام سے متعلقہ مسائل فوری حل کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے شکایت سیل کے قیام کیلئے فوری طور پر اقدامات کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ یہ شکایت سیل صوبے کے عوام کی شکایات کے ازالے میں موثر کردار ادا کرے گا۔ شہرےوں کو بہترےن سہولتےں فراہم کرنا ہمارا اےجنڈا ہے۔ عثمان بزدار سے برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی پاکستان میں سربراہ جوانا ریڈ نے ملاقات کی جس میں پنجاب حکومت اور ڈیفڈ کے مابین سماجی شعبہ کی ترقی کےلئے جاری پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی ہے۔ مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔
عثمان بزدار

ای پیپر-دی نیشن