• news
  • image

پنجاب کا بڑا قبضہ کب واگزار ہوگا

مکرمی! جناب چیف جسٹس صاحب آپ نے عوام سے کہاہے کہ اپنی تکالیف کھل کر بیان فرمائیں تو گزارش ہے کہ 84 مربع رقبہ جو کہ موضع 19/EB اور 23/EB تحصیل و ضلع وہاڑی میں جرائم پیشہ افراد کے قبضے میں ہے۔ یہ کہ رقبہ مہاجرین کو آلاٹ ہوا تھا۔ قبضہ مافیا نے Litigation شروع کر دی یہاں تک کے ہائی کورٹ لاہور نے 1984ءمیں گورنمنٹ کے حق میں فیصلہ دے دیا بعد میں اجتماعی طور اور فرداً فرداً لوگوں نے قبضہ لینے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اب چونکہ وزیراعظم پاکستان نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا ہے کہ جو زمینیں قبضہ میں ہیں وہ واگزار کروائی جائیں یہ ضلع وہاڑی کا بہت پرانا اور مشہور قبضہ کا کیس ہے۔ عرصہ 35/40 سال سے انتظامیہ قبضہ چھڑانے میں ناکام رہی ہے۔ امید ہے کہ اب موجودہ حالات میں لوگوں کو ان کاحق مل جائے گا۔ (محمد اصغر باجوہ والد عطاءاللہ خاں باجوہ عسکری 102SDIII بیدیاں روڈ لاہور کینٹ)

epaper

ای پیپر-دی نیشن