• news

کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی کا ایس بی سی اے کے دفتر کا دورہ، حاضری چیک کی

کراچی (صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے صبح اچانک ایس بی سی اے کے دفتر کا دورہ کی اور دفتر میں سٹاف کی حاضری چیک کی۔وزیر بلدیات سندھ کے دورے کے موقع پر متعدد افسران اور ڈی جی بھی دفتر میں موجود نہیں تھے۔ اس موقع پر وزیر بلدیات نے کہا کہ اب تک جو افسران اور ملازمین نہیں پہنچے ،ان کی حاضری نہیں لگے گی اور تمام غیر حاضر افسران اور ملازمین کے خلاف ایکشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین کو صبح 9 بجے ہر صورت آفس آنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن