• news

ایران: سابق صدر احمدی نژاد کے معاون اور مشیر کو قید کی سزا

تہرا ن(آن لائن)ایران کی ایک عدالت نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کے سابق معاون کو چھ سال اورچھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ ان پر ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے ’فارس‘ کے مطابق اسی مقدمہ میں ایک دوسرے سابق عہدیدار اوراحمدی نژاد کے مشیر اطلاعات علی اکبر جوان فکر کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن