الائیڈ سکول پاک کیمپس کی تقریب تقسیم انعامات
لاہور (پ ر) الائیڈ سکول پاک کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات جماعت اؤل تا ہفتم پہلی تین پوزیشن اور جماعت دہم میں طالبہ رانیہ خان نے 1061 نمبرلیکر پہلی حفصہ عروج نے نمبر 1055 لیکر دوسری اور ام ایمن نے 1054 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو وظائف اور نقد انعامات دیئے گئے پاک کیمپس کی مینجمنٹ اور پنجاب سوسائٹی کے عہدیداران کی جانب سے میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے والی پہلی پوزیشن کو ایک لاکھ دوسری پوزیشن کو 65 ہزار اور تیسری پوزیشن کو لیپا ٹاپ بمعہ گیارہ ہزار روپے سے نوازا گیا اس موقعہ پر سکول سٹاف کیلئے عمرہ پیکیج کی قرعہ اندازی کی گئی جس میں مس روبینہ عامر اور آیا ذکیہ حقدار ٹھہریں۔