٭٭مختصر عدالتی خبریں٭٭
لاہور(وقائع نگار خصوصی) توہین عدالت کی درخواست پر کین کمشنر پنجاب کو نوٹس جاری٭ طالب علم کو ایل ایل بی میں داخلہ نہ دینے کے خلاف درخواست پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب٭ 17بھٹہ مزدور بازیاب، رہا کرنے کا حکم ٭ پولیس کانسٹیبل کی بیٹی کو واجبات ادا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری فنانس سے جواب طلب٭ میاں میر قبرستان کی اراضی پر قبضہ اور غیر قانونی احاطوں کے خلاف درخواست پر ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش ۔