نظام تبدیلی کے بغیر نیا پاکستان نہیں بن سکتا:حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی کے بغیر نیا پاکستان نہیں بن سکتا۔ عوام دشمن استحصالی اور طبقاتی نظام کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ۔ عدالتی اصلاحات کے ذریعے بیرون ملک پڑا پیسہ واپس لایا جا سکتا ہے۔ امریکہ اور بھارت سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں۔ امریکہ نواز عناصر سی پیک کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔