• news

پاکستان کیساتھ تعلقات تناﺅ کا شکار‘ نئی حکومت سے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں : امریکہ

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی دفتر خارجہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ تعلقات میں تنا¶ کی کیفیت ہے، مائیک پومپیو کی مثبت اور بامعنی ملاقاتیں ہوئیں۔ ان کا دورہ مختصر مگر اہم تھا۔ نئی حکومت سے مل کر کام کرنے کی خواہش ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی دفتر خارجہ ہیتھر نونرٹ کا کہنا تھا وزیر خارجہ مائیک پومیپو کی پاکستانی قیادت سے مثبت اور بامعنی ملاقاتیں ہوئیں۔ امید ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت سے تعلقات مضبوط ہونگے۔ ترجمان کے مطابق اگرچہ دونوں ممالک کے تعلقات میں تنا¶ کی کیفیت ہے کچھ خدشات کو تسلیم بھی کرتے ہیں لیکن تعلقات میں بہتری کے لئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ہیتھر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے ساتھ معاملات کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ افغانستان کے حالات انتہائی پیچیدہ ہیں۔ طالبان سے مذاکرات کیلئے افغان حکومت معاونت کیلئے تیار ہے۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی سربراہی افغان حکومت ہی کرے گی۔
امریکہ

ای پیپر-دی نیشن