• news

سندھ: 43 برس کے افراد بھی سرکاری ملازمت حاصل کرسکیں گے، عمر کی حد میں 15 سال تک اضافہ

کراچی (وقائع نگار، نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں سرکاری ملازمت کے امیدواروں کیلئے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کر دی گئی۔ عمر کی رعایت یکم جولائی 2018ءسے یکم جون 2020ءتک ہو گی۔ 40 سال سے بھی زائد عمر کے امیدوار نوکری کیلئے اہل ہونگے۔ عمر کی رعایت پولیس اور پبلک سروس کمشن کی ملازمت کیلئے نہیں ہو گی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا سندھ کے سرکاری محکموں میں بھرتی کیلئے عمر کی حد 18 سے 28 سال تک تھی اب سندھ میں بھرتی کیلئے عمر کی حد 43 سال تک ہو گئی ہے۔
عمر کی حد

ای پیپر-دی نیشن