ڈی پی او تبدیلی معاملہ، جعلی بنک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت پرسوں ہوگی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے پاک پتن ڈی پی او تبدیلی کے معاملے کا کیس 17ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا، جعلی بنک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت بھی اسی روز ہوگی ۔آئی جی پنجاب نے 27 سے زائد صفحات پر مبنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور احسن جمیل اقبال گجر کے بیانات رپورٹ کا حصہ ہیں۔ پی ایس او‘ سی ایم اور سی ایس او حیدر ‘ خاور مانیکا‘ ان کے بیٹے‘ بیٹی اور پولیس اہلکاروں کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔ سابق ڈی پی او پاکپتن اور آر پی او ساہیوال کے بیانات پر مشتمل بیان حلفی بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔دوسری جانب ایف آئی اے نے گرفتار ملزموں انور مجید اور عبدالغنی مجید کے طبی معائنے کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ہے ۔جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار انور مجید اور عبدالغنی مجید کے طبی معائنے کیلئے ایف آئی اے نے اعلیٰ اختیاراتی میڈیکل بورڈ کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔
ڈی پی او تبدیل