• news

پاکستانی ہائی کمشن علیحدگی تحریک کی فنڈنگ میں ملوث نہیں: دہلی ہائیکورٹ

نئی دہلی(آن لائن) دہلی ہائی کورٹ کے ایک ڈویژن بنچ نے قرار دیا ہے کہ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے مقبوضہ کشمیر میں علیحدگی کی تحریک میں پاکستانی ہائی کمشن کی فنڈنگ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستانی ہائی کمشن اس معاملے میں ملوث نہیں۔ فیصلے میں عدالت کا مزید کہنا تھا غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون یو اے پی اے کے تحت علیحدگی پسند آل پارٹیز حریت کانفرنس کالعدم تنظیم کے زمرے میں نہیں آتی۔ عدالت نے یہ ریمارکس سری نگر سے تعلق رکھنے والے کشمیری تاجر ظہور احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران دےئے۔

دہلی ہائیکورٹ

ای پیپر-دی نیشن